Daily Khabria Sargodha Pakistan
ڈی سی او کا محکمہ خوراک کا دورہ، اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں : تازہ ترین خبریں
شاعر
علامہ اقبال
اسد اللہ خان غالب
وصی شاہ
طارق کلیم
منیر نیازی
بہادر شاہ ظفر
ذیشان ساحل
ناصر کاظمی
مجید امجد
احمد ندیم قاسمی
امجد اسلام امجد
حبیب جالب
احمد ندیم قاسمی کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
اس کی دولت ہے فقط ہے نقشِ پا تیرا
پورے قد سے جو کھڑا ہوں تو یہ ہے تیرا کرم
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا
لوگ کہتے ہیں کہ سایہ ترے پیکر کا نہ تھا
میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایا تیرا
تجھ سے پہلے کا جو ماضی ہے ہزاروں کا سہی
اب جو تا حشر کا فردا ہے وہ تنہا تیرا
اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ہے تجھ سے
رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا
ایک بار اور بھی یثرب سے فلسطین میں آ
راستہ دیکھتی ہے مسجدِ اقصیٰ تیرا
اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
CopyRight © 2010, All Rights Reserved Supported by www.khabria.pk